Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان تیرہ مئی کو برطانیہ روانہ ہونگے

منگل 10 مئی 2016 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان تیرہ مئی کو برطانیہ روانہ ہونگے میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 13 مئی کو برطانیہ روانہ ہوں گے اور 15 مئی تک برطانیہ میں قیام کریں گے جہاں وہ فنڈ ریزنگ کی تقریبات میں شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی ے مطابق دوسری طرف پی ٹی آئی فیصل آباد کی مقامی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جس کی وجہ سے پنجاب کے سابق صدر اعجاز چوہدری کو اختلافات ختم کرانے کا ٹاسک دیا گیا تھا تاہم وہ اختلافات ختم کرانے میں ناکام رہے جس پر عمران خان نے پی ٹی آئی فیصل آباد کے دونوں دھڑوں کو اسلام آباد بنی گالہ میں طلب کرلیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات