عجمان: ٹریفک پولیس نے 106افراد سے ڈرائیونگ لائسنس واپس لے لیئے

منگل 10 مئی 2016 16:40

عجمان: ٹریفک پولیس نے 106افراد سے ڈرائیونگ لائسنس واپس لے لیئے

عجمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10مئی 2016ء) : عجمان ٹریفک پولیس نے 106افراد سے 24بلیک پوائنٹس ہو نے پر لائسنس واپس لے لیئے۔ تفصیلات کے مطابق ان افراد نے دوران ڈرائیونگ مختلف ٹریفک قوانین کی خلا ف ورزی کی تھی ۔ جن میں 39فیصد ڈرئیوروں کو گاڑیاں انتہائی تیز رفتار ی سے چلانے کی خلاف ورزی پر لائسنس واپس لیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ان افراد میں سے 40فیصد کا تعلق ایشیائی ممالک سے تھا۔ ٹریفک پولیس کے سربراہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی فرد لائسنس واپس لینے کے بعد بغیر لائسنس گاڑی چلاتا پکڑا گیا تو اس کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عجمان ٹریفک پولیس نے بلیک پوائنٹ کا طریقہ کار بنایا ہے جس سے ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ کا مزید موقع مل جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :