پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ‘ فورسز اور مساجد پر حملوں میں ملوث 3دہشت گرد گرفتار

منگل 10 مئی 2016 16:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے اپر دیر سے 3 مبینہ دہشت گردوں کوگرفتار کر لیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی مالاکنڈ ریجن نے اپر دیر سے تین دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے جس پر سکیورٹی فورسز پر حملوں کاا لزام ہے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں گل زادہ ، عمر حیات اور احسان اللہ شامل ہیں جو چترال اور دیر میں 2009 سے 2011 تک فورسز اور مساجد پر حملوں میں ملوث رہے ہیں ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :