قومی اسمبلی نے وفاقی سرکاری محکموں میں بلوچستان کے تقرری کوٹے پر عملدرآمد کے حوالے سے قرارداد کی منظوری دیدی

منگل 10 مئی 2016 16:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی نے وفاقی سرکاری محکموں میں بلوچستان کے تقرری کوٹے پر عملدرآمد کے حوالے سے قرارداد کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نسیمہ حفیظ پانیزئی نے قرارداد پیش کی کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت وفاقی سرکاری محکموں میں بلوچستان کے تقرری کوٹہ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے ‘وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کافی حد تک پیش رفت بھی ہو چکی ہے بعد ازاں قومی اسمبلی نے قرارداد کی منظوری دیدی۔