شعبان رسول پاک ﷺ سے منسوب اور عظمتوں کا مہینہ ہے ،عون نقوی

منگل 10 مئی 2016 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) معروف عالم دین اور خطیب علامہ محمد عون نقوی نے کہا کہ شعبان رسول پاکﷺ سے منسوب اور عظمتوں،رحمتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے ،جشن شعبان کے سلسلے میں احسن آباد اور دیگر مقامات پر منعقدہ اجتماعات سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں حضرت زینب عالیہ ،حضرت عباس علمدار ، حضرت امام حسین اور امام مہدی کی دنیا میں آمد ہوئی جنہوں نے دنیا کو علم و عمل اور حکمت ،شجاعت ،سخاوت اور قربانی سے منور کیا ان مقدس ہستیوں نے قرآن و حدیث کے نور سے انسانیت کو درس دیا اور دنیائے انسانیت کو حق کی راہ دکھائی جس سے ہمارے نسلوں میں پاکیزگی پیدا ہوئی ،آج مسلمان انہی مقدس ہستیوں اور تعلیمات اسلامی سے سبق حاصل کریں تاکہ معاشرے کی درست سمت اصلاح ہوسکے ،انہوں نے حکومت سے کہا کہ اس مقد س مہینے میں ہونیوالے اجتماعات میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں ۔