بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر عہدے سے مستعفی ہوگئے

منگل 10 مئی 2016 16:19

بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر عہدے سے مستعفی ہوگئے

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10مئی ۔2016ء ) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی )کے صدر ششانک منوہر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی سپریم کورٹ کی جانب سے آئی پی ایل میں کرپش سکینڈل سامنے آنے کے بعد بنائے گئے لودھا کمیشن نے ششانک منوہر کو چیئر مین آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے سربراہ میں سے ایک عہدہ رکھنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد آج ششانک منوہر نے بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے جس کے بعد اب ان کے لیے 23مئی کو مزید ایک سال کے لیے آئی سی سی کا چیئر مین بننے کا راستہ صاف ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے اگلے سربراہ کے لیے ممبئی کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر شرد پوار مضبوط ترین امیدوار ہیں ۔