کراچی،سائٹ لمیٹڈ میں کوئی بھی خلاف ضابط ترقی عمل میں نہیں آئی ہے ،ترجمان

منگل 10 مئی 2016 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) سائٹ لمیٹڈکے ترجمان کی جانب سے گزشتہ روز شائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ لمیٹڈ میں ایسی کوئی بھی خلاف ضابط ترقی عمل میں نہیں آئی ہے ،ایسے بے بنیاد اور غیر مصدقہ خبر سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے جس کی سائٹ لمیٹڈ سختی سے مذمت کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ HRکمیٹی مکمل طور پر ترقیوں کے عمل کی جانچ پڑتال کر تی ہے اور قانون کے مطابق ترقیوں کی سفارش کرتی ہے جس پر ادارہ عمل کر تاہے ۔

(جاری ہے)

سائٹ لمیٹڈ نے ہمیشہ ترقیوں میں قانون کی پاسداری کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :