ایف بی آر کی جانب سے آف شور کمپنیوں پر تحقیقات کا آغاز

منگل 10 مئی 2016 16:15

ایف بی آر کی جانب سے آف شور کمپنیوں پر تحقیقات کا آغاز

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آف شور کمپنیز پر تحقیقات شروع کردیں تاہم افسران کا کہنا ہے کہ2010 سے پرانا انکم ٹیکس اور ویلتھ ٹیکس کا ڈیٹا قانونی طور پر جمع نہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر آف شور کمپنیز کے مالکان کا ڈیٹا اور ٹیکس تفصیلات اکٹھا کر رہا ہے اور ان کے گزشتہ پانچ سال کے ٹیکس ریکارڈ کی جانچ پڑتال ہو رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق قانون دو ہزار دس سے پرانا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا اختیار نہیں دیتا ، اب تک جن مالکان کا ڈیٹا جمع ہوا ہے وہ نائن الیون سے بھی پہلے کے ہیں ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اس سلسلے میں گزشتہ پانچ سال کی ٹیکس تفصیلات اکٹھا کرے گا ۔ الیکشن کمیشن سے بھی ڈیٹا شیئر کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :