وزیراعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات

ملک میں امن وامان اور سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال،آرمی چیف نے وزیراعظم کوآپریشن ضرب عضب اوردہشت گردوں کے خلاف جاری کومبنگ آپریشن پر بریفنگ دی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 10 مئی 2016 15:49

وزیراعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم ہاؤس ..

سلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی۔2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی،جس میں ملک میں امن وامان اور سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کوآپریشن ضرب عضب اور ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف جاری کومبنگ آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر آئی ڈی پیز کی واپسی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔