علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خبر فیملی اور پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے ‘قمر زمان کائرہ

منگل 10 مئی 2016 15:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان قائرہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی نہ صر ف گیلانی فیملی کیلئے بہت اچھی خبر ہے بلکہ پوری پاکستانی قوم کیلئے یہ خبر خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر اپنے تاثرات دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کیلئے اس بے بڑی خبر اور کوئی نہیں ہو سکتی تاہم علی گیلانی کی رہائی کے حوالے سے جس جس نے بھی کوشش کی ہے وہ ان سب کے شکر گزار ہیں اور انٹیلی جنس حکام نے اس میں جو کردار ادا کیا ہے وہ بھی انتہائی قابل قدر ہے۔

قمر زمان کائر ہ نے کہاکہ اس سے پہلے مرحوم سلمان تاثیر کے بیٹے کی رہائی عمل میں آئی اور اب یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو بازیاب کرایا گیا ہے جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔