چین میں سال رواں کے پہلے چار مہینوں میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں اضافے کا رجحان

منگل 10 مئی 2016 15:18

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء ) وزارت تجارت کی طرف سے منگل کو جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق چین میں سال رواں کے پہلے چار مہینوں میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) میں اضافہ جاری رہا ، ایف ڈی آئی جس میں مالیاتی شعبے میں سرکاری شامل نہیں ہے ، جنوری سے اپریل کی مدت کے دوران 4.8فیصد سالانہ کے اضافے سے 286.78بلین ژوان (45.

(جاری ہے)

3بلین امریکی ڈالر )ہو گیا ، سروس سیکٹر میں کی جانیوالی سرمایہ کاری اس مدت کے دوران مجموعی سرمایہ کاری کا 70.2فیصد رہی ، اس شعبے میں سرمایہ کاری 201.4بلین ژوان رہی ، ہائی ٹیک سروس نے ایف ڈی آئی 108.6فیصد سالانہ کے اضافے سے چار مہینوں میں 32.53بلین ژوان ہو گیا ، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے متعلق ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری زبردست رہی اور 19.6فیصد کے اضافے سے 2.51بلین ڈالر ہو گئی ، اپریل میں ایف ڈی آئی 6فیصد سالانہ کے اضافے سے 62.57بلین ژوان رہا ۔

متعلقہ عنوان :