قومی اسمبلی اجلاس، وفاقی سرکاری محکموں میں بلوچستان کے تقرری کوٹے پر عملدرآمد بارے قرارداد منظور

منگل 10 مئی 2016 15:01

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی نے وفاقی سرکاری محکموں میں بلوچستان کے تقرری کوٹے پر عملدرآمد کے حوالے سے قرارداد کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نسیمہ حفیظ پانیزئی نے قرارداد پیش کی کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت وفاقی سرکاری محکموں میں بلوچستان کے تقرری کوٹہ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے قرارداد کی حمایت کی اور کہا کہ اس حوالے سے کافی حد تک پیش رفت بھی ہو چکی ہے۔ قومی اسمبلی نے قرارداد کی منظوری دیدی۔