صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے62کروڑ 99لاکھ روپے کے فنڈز جاری

منگل 10 مئی 2016 14:57

اسلام آباد ۔10مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 62کروڑ 99لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 79کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے پاکستان جیمز جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کے لئے 9کروڑ 74لاکھ، گدانی اور پنی میں سول ورکس کے لئے ایک کروڑ 86 لاکھ، بوستان انڈسٹریل اسٹیٹ کیلئے 2کروڑ 50لاکھ، سوات میں سلک کلٹر کے لئے ایک کروڑ 75لاکھ، حیدر آباد انجینئرنگ سپورٹ کے لئے 5کروڑ، بلوچستان میں ایس ایم ای کے لئے 5روڑ، سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سنٹر کے لئے 13کروڑ 37لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔