سربیا،ملکی کرنسی کو سہارادینے کیلئے 10ملین مالیت کے یورو بانڈز جاری کر دیئے

منگل 10 مئی 2016 14:56

بلغراد ۔ 10مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء) سربیا کے مرکزی بینک نے ملکی کرنسی "دینار" کو سہارادینے کیلئے 10ملین یورو فروخت کر دیئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مرکزی بنینک کی جانب سے ملکی کرنسی کے استحکام کیلئے یہ مسلسل دوسری کارروائی ہے۔

(جاری ہے)

پہلے 28اپریل کو اوپن مارکیٹ سے 10ملین یورو کی خریداری کی جسے گزشتہ روز فروخت کرنا شروع کردیاہے۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں دینار کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ 122.85دینار فی یورو تھی جو حکومتی مداخلت کے بعد 122.75دینار فی یورو کی سطح پر آگئی ۔ رواں سال کے دوران سربیا کا مرکزی بینک ملکی کرنسی کے استحکام کیلئے مختلف اوقات میں اب تک 725ملین یورو فروخت اور 20ملین سے زائد خرید چکاہے۔