رمضان کی آمد کے موقع پر ملائیشیا میں پیداوار بڑھنے کاامکان

منگل 10 مئی 2016 14:49

کوالالمپور ۔10مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء) ملائیشیا میں پام آئل کے نرخوں میں تیزی آگئی۔ ملائشیا برسا ڈرائیویٹیو ایکسچینج میں جولائی کے لئے پام آئل کی ترسیل نرخوں میں 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 2662 رنگٹ (664 ڈالر )فی ٹن میں طے پائی۔

(جاری ہے)

مئی کے دوران ملائیشیا کے پام آئل کے ذخیرے میں کمی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ماہ رمضان کے لئے اس کی طلب میں اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اپریل میں پام آئل کے ذخائر 1.82 ملین ٹن تھے جبکہ مئی میں یہ 3.5 فیصد تک گرسکتے ہیں جو کہ 14ماہ کی کم ترین سطح ہوگی جبکہ آئل کی پیداوار میں 8فیصد اضافے کی توقع ہے۔ سرکاری اعداد و شمار آج کسی وقت جاری ہونے کاامکان ہے۔

متعلقہ عنوان :