لیہ میں زہر آلود مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے قومی اسمبلی میں فاتحہ خوانی کرائی گئی

منگل 10 مئی 2016 14:49

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں ضلع لیہ میں زہر آلود مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں صاحبزادہ فیض الحسن نے کہا کہ ان کے حلقے میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 28 لوگ جاں بحق ہوگئے ہیں ان کے لئے دعائے مغفرت کرائی جائے۔ سپیکر کے کہنے پر صاحبزادہ فیض الحسن نے ایوان میں دعائے مغفرت کرائی۔

متعلقہ عنوان :