مشتاق رئیسانی کے گھر سے ملنے والی رقم میں 26 کروڑ میرا بھی حصہ تھا، سہیل مجید

سرکاری خزانے سے ملنے والی رقم کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا، سیکرٹری خزانہ کے سہولت کار کا بیان

منگل 10 مئی 2016 14:29

مشتاق رئیسانی کے گھر سے ملنے والی رقم میں 26 کروڑ میرا بھی حصہ تھا، سہیل ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) بلوچستان میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث کراچی سے گرفتار ملزم کا ابتدائی بیان قلم بند کرلیا گیا ہے ، سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے سہولت کار سہیل مجید شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے برآمد ہونیوالی رقم میں 26 کروڑ ان کا بھی حصہ تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کرپشن کے میگا سکینڈل کیخلاف نیب کی کارروائیاں جاری ہیں ، کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار ٹھیکیدارسہیل مجید شاہ کا ابتدائی بیان قلم بند کرلیا گیا ہے، ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے گھر سے برآمد ہونیوالی رقم میں 26 کروڑ ان کا حصہ تھا۔

سرکاری خزانے سے ملنے والی رقم کو 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ رقم قلات میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر حاصل کی گئی تھی اور ٹھیکہ بھی سیاسی سفارش پر حاصل کیا گیا۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ کرپشن سکینڈل میں اہم سیاسی شخصیات بھی ملوث ہیں۔ نیب ترجمان کے مطابق کراچی سے گرفتار ہونے والے سہیل مجید شاہ کو جلد نیب بلوچستان کے حوالے کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :