مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی سے پہلے ڈھاکا میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی

منگل 10 مئی 2016 14:23

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء)بنگلہ دیشی پولیس نے اپوزیشن اور ملک کی سب سے بڑی مذہبی پارٹی جماعت اسلامی کے سربراہ مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی سے پہلے دارالحکومت ڈھاکا کی سکیورٹی سخت کر دی ۔مقامی میڈیا کے مطابق مذہبی رہنما کو کسی بھی وقت پھانسی دی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے ان کی سزائے موت کے خلاف کی جانے والی اپیل مسترد کر دی تھی۔ بنگلہ دیشی عدالتیں اس رہنما کو 1971 کی جنگ آزادی میں جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے چکی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظمیں ان عدالتوں کی شفافیت پر اعتراض کرتے ہوئے ان فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں۔