علی حیدر گیلانی کی بازیابی ، بیٹے کا خوشی کا اظہار

آئی لو یو مائی ڈیڈی۔ جمال دین گیلانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 مئی 2016 14:17

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مئی 2016ء) : سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر جہاں مبارکبادوں کا تانتا بندھا ہوا ہے وہیں علی حیدر گیلانی کے 6 سالہ بیٹے نے بھی والد کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمال دین گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڈی آگئے میں بہت خوش ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمال دین گیلانی نے اپنے والد سے محبت کا اظہار بھی کیا۔ جمال دین گیلانی نے اپنے والد سے کہا کہ ”آئی لو یو مائی ڈیڈی“۔ جمال دین کا کہنا تھا کہ پاپا گھر آئیں گے تو ان کے ساتھ کھیلوں گا اور انہیں پیار کروں گا۔

متعلقہ عنوان :