ڈونلڈ ٹرمپ کاطرزسیاست کامیاب نہیں ہوگا، کوشش ہے جلد امریکاکادورہ کرلوں ،کہیں ٹرمپ صدرمنتخب ہوکر آنے سے روک ہی نہ دیں، اختلافات تلاش کرنااورایک کمیونٹی کودوسروں کے خلاف بھڑکاناکامیاب زندگی نہیں دیتا،اس کے برعکس امیدایسی چیز ہے جس کی بنیاد پر آپ لوگوں کے ووٹ حاصل کرسکتے ہیں

پاکستانی نژاد لندن کے میئرصادق خان کا امریکی جریدے کو انٹرویو

منگل 10 مئی 2016 14:08

لندن/نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء ) پاکستانی نژاد لندن کے میئرصادق خان نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکا میں ڈونلڈٹرمپ کاطرزسیاست کامیاب نہیں ہوسکے گا،تاہم انہوں نے کہاہے کہ انکی کوشش ہوگی کہ جلد امریکاکادورہ کرلیں ،کہیں ٹرمپ صدرمنتخب ہوکرانہیں آنے سے روک ہی نہ دیں۔

(جاری ہے)

مئیرکاعہدہ سنبھالنے کے بعدامریکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں صادق خان نے کہا کہ وہ امریکامیں اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کرناچاہتے ہیں انکی کوشش ہوگی کہ جنوری سے پہلے ہی امریکا کادورہ کرلیں کیونکہ اگرٹرمپ صدربن گئے تولندن کامسلمان مئیر ہونے کے سبب ٹرمپ انہیں امریکاآنے سے روک ہی نہ دیں۔

صادق خان نے کہا کہ اختلافات تلاش کرنااورایک کمیونٹی کودوسروں کے خلاف بھڑکاناکامیاب زندگی نہیں دیتا۔اس کے برعکس امیدایسی چیز ہے جس کی بنیاد پر آپ لوگوں کیووٹ حاصل کرسکتے ہیں۔زیک گولڈاسمتھ پرطنزکرتے ہوئے صادق خان نے کہاکہ کنزرویٹوسمجھتے تھے کہ وہ اس حربے سے لندن جیت لیں گے مگروہ غلط ثابت ہوئے۔صادق خان نے یقین ظاہر کیا کہ اس طرزسیاست سے ٹرمپ بھی امریکانہیں جیت پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :