Live Updates

سیا ست عمران خا ن کے بس کی بات نہیں ،وہ سیا ست چھوڑ نے کا اعلان کر یں، شہباز شریف سے سفارش کرونگا کہ وہ انہیں کر کٹ بورڈ کا چیئر مین بنا دیں،پی ٹی آئی کے جلسوں میں جس کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے وہ اسلام کے منا فی ہے ،تحفظ خواتین بل اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی جس پر شور مچا یا گیا

صو با ئی وزیر قانون را نا ثنا ا للہ خا ں کی میڈ یا سے گفتگو

منگل 10 مئی 2016 14:06

سیا ست عمران خا ن کے بس کی بات نہیں ،وہ سیا ست چھوڑ نے کا اعلان کر یں، ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) صو با ئی وزیر قانون را نا ثناا للہ خا ں نے کہا ہے کہ سیا ست عمران خا ن کے بس کی بات نہیں، وہ سیا ست چھوڑ نے کا اعلان کر یں ، میا ں شہباز شریف سے سفارش کرونگا کہ وہ انہیں کر کٹ بورڈ کا چیئر مین بنا دیں،پی ٹی آئی کے جلسوں میں جس کلچر کو فروغ د یا جا رہا ہے، وہ اسلام کے منا فی ہیں تحفظ خواتین بل اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی جس پر شور مچا یا گیا عمران خان کو خطرہ تھا کہ سب سے پہلے انہیں کڑا پہننا پڑ ئے گا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ،لاہور اور پشاور میں جس طرح خواتین کی بے عزتی کی گئی اس کی مثال پا کستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ خواتین کی بے عزتی کر نے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دھو بی گھاٹ گرا ؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینا یا نہ دینا ضلعی انتظا میہ کا معا ملہ ہے۔ پنجاب حکو مت کا اس میں کو ئی کردار نہیں۔ سکیورٹی کی وجہ سے ہمیں مسا ئل کا سا منا ہے ۔فیصل آباد میں حساس ادارے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔ کسی بھی قسم کا رد عمل آ سکتا ہے۔ اس لیے ضلعی انتظا میہ اجازت نہیں دے رہی ہو گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات