Live Updates

فیصل آباد، عمران خان نے جلسے کے انتظامات کے جا ئزہ کیلئے پارٹی رہنماوٴں کو اسلام آباد طلب کر لیا

منگل 10 مئی 2016 14:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے 20مئی جلسے کے انتظامات کا جا ئزہ لینے کے لیے فیصل آباد سے رہنما ؤ ں اور خواتین عہدیداروں کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطا بق پی ٹی آئی کے چیئر مین نے 20مئی میں فیصل آباد میں ہو نے والے جلسے کے لیے سینئر رہنما ؤں اور خواتین ونگ کو مشاورت کے لیے اسلام آباد طلب کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتا یا کہ خواتین ونگ میں بیشتر سینئر خواتین نے بغاوت کا علم بلند کر تے ہو ئے مو قف اختیار کیا کہ اسلام آباد ،لاہور اور پشاور کے جلسوں میں خواتین کی بے حرمتی دیکھ کر مشاورت کے لیے نہیں جا سکتی۔ ایسے حا لات میں خواتین کو دھو کہ دیکر جلسہ گاہ تک لا نا ممکن نہیں رہا لہذامشاورت کے لیے جا نا بھی ممکن نہیں۔ ذرائع نے بتا یا کہ پشاور میں خا تون کے ساتھ جو کچھ ہوا گھریلوخواتین نے ٹی وی پر خود دیکھا۔ ذرائع نے بتا یا کہ فیصل آباد میں 20مئی کو ہو نے والا پی ٹی آئی کا جلسہ منسو خ ہو سکتا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات