علی حید رگیلانی سمیت 7 افراد کو بازیاب کروایا گیا ہے۔ افغان صحافی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 مئی 2016 14:02

علی حید رگیلانی سمیت 7 افراد کو بازیاب کروایا گیا ہے۔ افغان صحافی

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مئی 2016ء): سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو آج غزنی میں افغان اور امریکی سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں بازیاب کروایا گیا۔

(جاری ہے)

افغان صحافی انیس الرحمان کے مطابق علی حیدر گیلانی کو کچھ دیر میں پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔ افغان صحافی نے بتایا کہ غزنی آپریشن میں علی حیدر گیلانی سمیت 7 افراد کو بازیاب کروایا گیا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی کو بگرام ائیر بیس پہنچا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ علی حیدر گیلانی کو عام انتخابات سے قبل9 مئی 2013ء کو جنوبی پنجاب کے شہر ملتان اغوا کیا گیا تھا۔