زندگی میں اس سے زیادہ خوشی کبھی محسوس نہیں ہوئی۔ بختاور بھٹو زرداری کا ٹویٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 مئی 2016 13:37

زندگی میں اس سے زیادہ خوشی کبھی محسوس نہیں ہوئی۔ بختاور بھٹو زرداری ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مئی 2016ء) : علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خبر کے بعد مبارکبادوں کے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بختاور بھٹو زرداری نے بھی علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر پیغام دیا کہ اس سے پہلے کبھی بھی اتنی خوشی محسوس نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2016ء معجزوں کا سال ہے، پہلے شہباز تاثیر بازیاب ہوئے اور اب علی حیدر گیلانی بھی بازیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

بختاور بھٹو نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ سب دعاؤں کی طاقت کا نتیجہ ہے۔ علی حیدر گیلانی کے گھر واپس آتے ہی ان کی بازیابی کا جشن منایا جائے گا۔ یاد رہے کہ علی حیدر گیلانی کو 3 سال بعد آج افغانستان کے شہر غزنی سے بازیاب کروالیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :