دنیا بھر میں لیوپس ( جلدی بیماری ) کا عالمی دن منایا گیا

منگل 10 مئی 2016 13:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں لیوپس ( جلدی بیماری ) کا عالمی دن گزشتہ روز منایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف سرکاری وغیر سرکاری طبی اداروں و تنظیموں کے اشتراک سے لیوپس کی بیماری کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ورلڈ لیوپس ڈے پہلی بار 10مئی 2004ء کو منعقد کیا گیا تھا جس کے بعد اقوام متحدہ کے 170سے زائد رکن ممالک میں یہ دن ہر سال 10مئی کو بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے۔