اداکارہ مایا اگلے ماہ انگلینڈ میں اسٹیج ڈرامہ ” گلی میں چاند نکلا “ میں پرفارم کرینگے

منگل 10 مئی 2016 13:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء )اداکارہ مایا اگلے ماہ انگلینڈ میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ” گلی میں چاند نکلا “ میں پرفارم کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا کو انگلینڈ کے معروف پرموٹر نے اپنے اسٹیج ڈرامے کے لئے کاسٹ کیا ہے ۔ گزشتہ روز الحمراء میں اداکارہ مایا اور پرموٹر کے درمیان انگلینڈ میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ۔ اداکارہ مایا انگلینڈ میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کے معاہدے پر بے حد خوش تھیں ۔