اداکارہ بلو رانی نے اپنی مقبولیت کو کیش کروانا شروع کر دیا

منگل 10 مئی 2016 13:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) اداکارہ بلو رانی نے اپنی مقبولیت کو کیش کروانا شروع کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ بلو رانی نے اسٹیج ڈراموں میں اپنی بھرپور مقبولیت اور کامیابی کو دیکھتے ہوئے اپنے معاوضے میں 20ہزار روپے اضافہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بلو رانی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملبوسات ،اشیاء خوردو نوش سمیت ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ہمارے معاوضے سالوں سے ایک ہی جگہ پر ہیں ۔ جس کے باعث مجبوراً مجھے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر اپنے معاوضے میں اضافہ کرنا پڑا ہے ۔

متعلقہ عنوان :