آج کی نوجوان نسل سے اس ملک و قوم کو بہت امیدیں وابستہ ہیں‘اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی

منگل 10 مئی 2016 13:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء ) اسسٹنٹ کمشنر صدر تسنیم علی خان نے کہا ہے کہ اگر تمام مکاتب کے ذمہ دار افراد اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں تو معاشرہ خود بخود بہتری کی طرف گامزن ہو جائے گا ، آج کی نوجوان نسل سے اس ملک و قوم کو بہت امیدیں وابستہ ہیں ، حکومت پنجاب مزدور اور اس کے بچوں کی فلاح بہبود کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے ، رہائشی کالونیاں، بچوں کیلئے تعلیمی وظائف اور شادی وغیرہ کے اخرجات میں حکومتی معاونت سمیت کئی امور پر توجہ دی جارہی ہے، وہ ورکر ویلفیئر سکول برائے طالبات میں یوم مئی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس سے قبل خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے سکول کی پرنسپل شگفتہ اقبال نے کہا کہ مزدوروں کے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دینا میر ی ٹیم کا مقصد ہے ،تقریب سے مری بروری مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری نذر حسین شاہ نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے سکول کے تعلیمی معیار اور بچوں کی طرف سے یوم مزدور کو اجاگر کرنے کیلئے پیش کئے گئے ٹیبلوز اور دیگر ائٹمز کی کھل کر تعریف کی ، نذر شاہ نے کہا کہ مری بروری میں مزدور کی ہیلتھ اور سیفٹی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اس کے علاوہ مزدروں کے بچوں کی تعلیم و تربیت مالکان مری بروری کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے ، تقریب میں سکول کے سابق پرنسپل میجر(ر) احسان الحق وڑائیچ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی پرنسپل شگفتہ اقبال کی محنت اور ان کے سٹاف نے ورکر ویلفیئر گرلز سکول مورگاہ کو ایک نمایاں تعلیمی ادارہ بنا دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مزدور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے اس کی بھلائی قوم کی بھلائی ہے ،راولپنڈی اسلام آباد پریس کلب کے سیکرٹری اور مقامی صحافی وحید انجم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یکم مئی کے ساتھ ساتھ ہر سال28 اپریل کو دنیا بھر میں منایا جانے والا ورکر ممیوریل ڈے بھی یاد رکھنا چاہیے جو حادثاتی طور میں دوران کام وفات پا جانے والے مزدروں کی یاد میں منایا جاتا ہے ، سکول کی پرنسپل شگفتہ ا قبال نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے سکول کی تعلیمی کارکردگی کا مختصر جائزہ پیش کیا ، تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات سرٹفکیٹ اور اسناد پیش کیں، تقریب میں ورکر ویلفیئر بوائیز سکول کے پرنسپل عامر مشتاق نے بھی شرکت کی، سٹیج سکرٹری کے فرائض مسز فرحت نعیم نے انجام دئیے اور کیا خوب انجام دئیے کہ تین گھنٹے میں ایک پل بھی انہوں نے سکول کے بچوں اور مہمانوں کے درمیان وقفہ نہ ہونے دیا ،جبکہ سکول کی ایک ٹیچر قدسیہ باری نے پوری تقریب کی ہر مومنت کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا، اس سے قبل جب اے سی صدر تسنیم علی خان جونہی سکول کی پر شکوہ عمارت کے مرکزی دروازے سے داخل ہو کر ہال کے قریب پہنچے تو سکول کی پرنسپل شگفتہ اعجاز نے سکول کے سٹاف اور اور طالبات کے ہمراہ معزز مہمان کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا ۔

متعلقہ عنوان :