علی حیدر گیلانی کی بازیابی، بلاول بھٹو زرداری نے تصدیق کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 مئی 2016 12:51

علی حیدر گیلانی کی بازیابی، بلاول بھٹو زرداری نے تصدیق کر دی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مئی 2016ء) : سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو افغانستان سے بازیاب کروالیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ علی حیدر گیلانی کو افغانستان میں بازیاب کروالیا گیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی سے متعلق افغان سفیر نے بذریعہ ٹیلی فون یوسف رضا گیلانی کو آگاہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علی حیدر گیلانی کی صحت خراب ہے۔