جدہ: 15 گھروں سے بھاگنے والی خادمایئں گرفتار

منگل 10 مئی 2016 12:44

جدہ: 15 گھروں سے بھاگنے والی خادمایئں گرفتار

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10مئی 2016ء) : سعودی خفیہ ایجنسی نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر گھروں سے بھاگ جانے والی 15خادماوں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گھریلو خادمایئں کام کرنے والی جگہوں سے بھاگ کر کہیں اور کام کرنے کی غرض سے چھپی ہوئیں تھیں ، خفیہ پولیس نے ایک شہری کی اطلاع پر اس گھر پر چھاپہ مار کرتقریباََ 15خادماوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ واضع رہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ رمضان المبارک میں غیر قانونی خادمائیں رکھنے پر پابندی ہے اور اس میں ملوث افراد کو ایک ملین ریال تک جرمانہ اور 15سال قید کی سزا ہو سکتی ۔ گھریلو ملازمین کی اسطرح بھرتی کو غیر قانونی اور انسانی سمگلنگ کے زمرے میں شامل کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :