اپنی ذاتی زندگی کو خود تک ہی محدود رکھنا پسند کرتی ہوں‘سونم کپور

منگل 10 مئی 2016 12:44

اپنی ذاتی زندگی کو خود تک ہی محدود رکھنا پسند کرتی ہوں‘سونم کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھلے عام بات کرنا پسند نہیں کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ سونم ممبئی میں میڈیا سے کی گئی گفتگو میں کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو خود تک ہی محدود رکھنا پسند کرتی ہیں انھوں نے کہا کہ وہ میڈیا کی بھی شوبز سٹارز کی ذاتی زندگی میں مداخلت کی سخت مخالف ہیں۔ سونم نے کہا کہ یہ سرا سر غلط اقدام ہے جسے وہ قطعی برداشت نہیں کرتی وہ میڈیا پر آکر ان کے حوالے سے سخت ردعمل کا اظہار کرے کیونکہ یہ میڈیا کا کام نہیں ہے کہ وہ فلمی ستاروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے اگلے فلمی پراجیکٹ کا جلد ہی اعلان کریں گی۔