بالی ووڈ فلم” تین“10جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 10 مئی 2016 12:44

بالی ووڈ فلم” تین“10جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء)ایک دادا کو اپنی اس پوتی کی تلاش ہے جس کو آٹھ سال پہلے اغوا کیا گیا تھا۔ امیتابھ بچن، نواز الدین صدیقی اور ودیا بالن کی جاندار اداکاری پر مبنی بالی ووڈ فلم” تین“10جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی- ایک دادا کو سچ کی تلاش ہے، ایک پولیس آفیسر انصاف چاہتی ہے اور ایک پادری کو اپنی غلطی سدھار نے کا موقع چاہیے۔

(جاری ہے)

الجھنوں سے بھری ایک اغوا کیس کی کہانی پر مبنی فلم ” تین “ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن، نواز الدین صدیق اور ودیا بالن فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم دس جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔