نرسوں کا عالمی دن پرسوں منایا جائے گا

منگل 10 مئی 2016 12:33

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مئی۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسوں کا عالمی دن ” ورلڈ نرسز ڈے “ جمعرات کو بھرپور انداز سے منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد معاشرے میں بیماری کی حالت میں ہسپتالوں میں نرسز کے کردار اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،مذاکرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سمیت دنیا بھر نرسز کا عالمی دن انٹر نیشنل کونسل آف نرسز کے زیر اہتمام 1965ء سے لے کر اب تک ہر سال12مئی کو منایا جاتا ہے۔