جرمنی : چاقو بردار شخص کا تکبیر پڑھتے ہوئے چار مسافروں پر حملہ، جرمنی میں ہائی الرٹ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 مئی 2016 11:54

جرمنی : چاقو بردار شخص کا تکبیر پڑھتے ہوئے چار مسافروں پر حملہ، جرمنی ..

جرمنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مئی 2016ء) : جرمن ریاست بواریا کے دارالحکومت میونخ میں ایک شخص نے ”اللہ اکبر“ کا نعرہ لگاتے ہوئے 4 مسافروں پر چاقو کے وار کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

بوارین ریڈیو رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ آج صبح میونخ کے ایک اسٹیشن پر پیش آیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کیے جن کا کہناتھا کہ چاقو کے وار کرنے سے قبل ملزم نے ”اللہ اکبر“ کی صدا بلند کی۔ چاقو کے وار سے زخمی ہونے والے افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد میونخ اور ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ جبکہ ملزم کو تھوڑی ہی دیر بعد گرفتار کر لیا گیا۔ بوارین حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :