دبئی:عمارتوں کے کرایوں کو اکھٹا کرنے کے لیئے نیا طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ: دبئی اتھارٹی

منگل 10 مئی 2016 11:53

دبئی:عمارتوں کے کرایوں کو اکھٹا کرنے کے لیئے نیا طریقہ کار اپنانے کا ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10مئی 2016ء) : دبئی کی عمارتوں کی مکمل طور پر الگ الگ درجہ بندی کرنے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلا ت کے مطابق دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ (ڈی ایل ڈی) کے مطابق نئے طریقہ کار سے تمام سٹیک ہو لڈرز کو مکمل طور پر قابلِ قبول ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈی ایل ڈی کے نمائندے کے مطابق اس نئے طریقہ کا ر سے ہمیں ایک عمار ت دوسری عمارت سے کیسے مختلف ہے ، اور اس میں کیا خوبیاں ہیں ، اور کیا سروسز اس میں مہیا کی جا رہی ہیں کا پتہ چلے گا۔

اس سے ہر عمار ت کی ریٹنگ مختلف ہو گی، چاہے وہ ایک ہی علاقے میں ہوں۔اس سے لوگوں کو یقین ہو گا کہ وہ جس عمارت میں رہ رہے ہیں اس کا کرایہ اس عمارت میں دی جانے والی سہولیات کے حساب سے ہے۔ اس پرو جیکٹ میں دبئی میں موجود ہر ایک اپارٹمنٹ کو دیکھا جائے گا اور اسکی سٹار ریٹنگ کی جائے گی۔ ۔

متعلقہ عنوان :