صادق خان کو امریکہ آنے کی اجازت ہو گی، ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 10 مئی 2016 11:39

صادق خان کو امریکہ آنے کی اجازت ہو گی، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لندن کے نومنتخب میئر امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر ان کی مجوزہ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اپنے عقیدے کے سبب لندن کے نو منتخب میئر صادق خان نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ اگر ٹرمپ امریکہ کے صدر بن جاتے ہیں تو وہ امریکہ نہیں جا سکیں گے۔

گذشتہ سال پیرس میں حملوں کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ مسلمانوں کا امریکہ میں داخلہ بند کر دیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ میں خوش ہیں کہ صادق خان لندن کی سربراہی کریں گے۔ اگر وہ اچھا کام کرتے ہیں اور صاف طور پر کہوں کہ اگر وہ بڑا کام کرتے ہیں تو یہ بڑی بات ہوگی۔

متعلقہ عنوان :