امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے نو منتخب مئیر صادق خان کے لیے رعایت دے دی

صادق خان امریکہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 مئی 2016 11:35

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے نو منتخب مئیر صادق خان ..

امریکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مئی 2016ء) : امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لندن کے نو منتخب مئیر صادق خان امریکہ میں مسلمانوں پر عائد مجوزہ پابندی سے عاری ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں صادق خان کا کہنا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہو گئے تو میں امریکی کا دورہ نہیں کر سکوں گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس دھماکوں کے بعد مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا لیکن وہ اپنے بیان پر یہ کہہ کر ڈٹے رہے کہ یہ اقدام امریکہ کی سلامتی اور سکیورٹی کے لیے کیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ صادق خان کے بطور لندن مئیر منتخب ہونے پر خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صادق خان اچھا کام کریں گے تو یقیناً وہ لاجواب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :