نصیر آباد،دو کلو وزنی برآمدبم ناکارہ بنادیا گیا، کوئٹہ سے ڈاکٹر ارشاد کھوسہ اغواء

منگل 10 مئی 2016 11:34

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء ) نصیر آباد کے علاقے میر حسن میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم برآمدہوا ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بنادیا ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم 2کلو وزنی تھا۔ دوسری طرف کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاوٴن سے اغوا کار ڈاکٹرارشاد کھوسہ کواغواء کرکے لے گئے ۔ملزمان مغوی کی گاڑی اور موبائل فون چھوڑ گئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ارشاد کھوسہ گذشتہ رات اپنے کلینک سے گھر واپس آ رہے تھے کہ جناح ٹاوٴن میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی کو روکنے کا اشارہ دیا۔ ڈاکٹر ارشاد کھوسہ کے روکنے بعد ملزمان نے انہیں اتارا اور اغوا کرکے لے گئے۔ اغواکارڈاکٹرارشاد کھوسہ کی گاڑی اور موبائل فون وہیں چھوڑ گئے،واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔

متعلقہ عنوان :