مظفرگڑھ،وزیراعلی پنجاب نے یوسی چیئرمین کے قتل پرڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی

منگل 10 مئی 2016 11:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب نے مظفرگڑھ میں مسلم لیگ ن کے یوسی چیئرمین کے قتل کو نوٹس لے لیا ہے اور واقعے سے متعلق ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ۔ مظفر گڑھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مسلم لیگ ن کے یوسی چیئرمین میاں فیاض حسین کو قتل کردیا تھا جس کا وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

مظفرگڑھ کے علاقے روہیلانوالی میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل گانگا کے چیئرمین میاں فیاض حسین کو قتل کردیا تھا ۔ پولیس تھانہ روہیلانوالی کے مطابق میاں فیاض حسین موٹر سائیکل پر اپنے گھر کی جانب جارہے تھے کے مسلح دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے لاش کو دیہی مرکز صحت روہیلانوالی منتقل کردیا ہے ۔پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے لیکن تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

متعلقہ عنوان :