دبئی:ایک ملین ڈالر کی گولڈ پلیٹڈ کار ۔۔۔۔ دیکھنے والے دنگ رہ گئے

منگل 10 مئی 2016 11:26

دبئی:ایک ملین ڈالر کی گولڈ پلیٹڈ کار ۔۔۔۔ دیکھنے والے دنگ  رہ گئے

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10مئی 2016ء) :دبئی میں جاری آٹو مکینکا نمائش 2016میں گو لڈ پلیٹڈ کار نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا۔ نِسان کمپنی کی آر 35جی ٹی۔آر نے نمائش میں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔اس کی خوبیاں بھی اعلیٰ ہیں۔

(جاری ہے)

جیسے ٹربو انجن545ہارس پاور،کا ر کے انجن میں 6سپیڈ ڈیول چلچ ٹرانسمیشن جس سے ڈرائیور کو ایک ریسر کا ر چلانے کا ا حساس ہوتا ہے۔2016 میں اس کار نے مارکیٹ میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے ۔ دبئی میں منعقد کی جانےوالی نمائش میں اس کار کو دیکھنے والے دھنگ رہ جاتے ہیں۔ کمپنی کو اس کار کے آرڈرز ملنے کی بہت توقع ہے۔ اس کار کو اگر خریدنا چاہتے ہیں تو اسکی قیمت ایک ملین ڈالر ہے، یعنی 33لاکھ درھم۔ تو کیا آپ یہ کار خریدنا چاہیں گے؟

متعلقہ عنوان :