وزیراعظم اسمبلی میں آکرپانامہ پیپرزکے حوالے سے مکمل جواب دیں گے ، محمدزبی

نوازشریف نے خود کواحتساب کے لئے پیش کیاوہ اپنے خاندان کانام کلیئرکراناچاہتے ہیں،چیئرمین نجکاری کمیشن

پیر 9 مئی 2016 22:55

وزیراعظم اسمبلی میں آکرپانامہ پیپرزکے حوالے سے مکمل جواب دیں گے ، محمدزبی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) چیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیرنے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف اسمبلی میں آکرپانامہ پیپرزکے حوالے سے مکمل جواب دیں گے ،وزیراعظم نے خود کواحتساب کے لئے پیش کیاوہ اپنے خاندان کانام کلیئرکراناچاہتے ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکے دوران محمدزبیرنے کہاکہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم کانام نہیں ان کے بچوں کانام ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے خوداحتساب کااعلان کیااوروہ اپنے خاندان کانام کلیئرکراناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے بچوں نے دوسرے پاکستانیوں کی طرح بیرون ملک کاروبارکیااورکبھی کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ،وزیراعظم خودپارلیمنٹ میں آئیں گے اورپانامہ لیکس سے متعلق مکمل جواب دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کونوازشریف کوہٹانے کاکوئی اورطریقہ نظرنہیں آرہا،اپوزیشن اس وقت شورمچارہی ہے

متعلقہ عنوان :