مشتاق رئیسانی کے انکشاف کے بعد ایکسیئن قلات اور ٹھیکیدار گرفتار

سیکرٹری خزانہ بلوچستان نے 11سہولت کاروں کے نام لئے تھے ، طارق علی کو نیب نے کوئٹہ اورسہیل مجیدکوکراچی سے حراست میں لیا

پیر 9 مئی 2016 22:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) نیب بلوچستان نے گرفتارسیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے انکشاف کے بعد2مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ان میں ایکسیئن قلات سی اینڈڈبلیوکوکوئٹہ اورٹھیکیدار سہیل مجید کوکراچی سے گرفتارکیا گیاہے ۔مشتاق رئیسانی نے نیب کے تفتیشی افسران کے روبرو11سہولت کاروں کے نام بھی لئے تھے ،ان میں سے ایک سی اینڈڈبلیومحکمہ کے ایکسیئن قلات طارق علی کو نیب نے کوئٹہ سے حراست میں لے لیا ہے جبکہ ٹھیکیدارسہیل مجیدکوکراچی سے حراست میں لیاگیاہے ۔

نیب ذرائع نے آن لائن کوبتایاہے کہ مشتاق رئیسانی کی نشاندہی پرتمام ملزمان کے گردگھیراتنگ کردیاگیاہے اورآئندہ 24گھنٹوں میں مزیدگرفتاریاں متوقع ہیں ۔گرفتارسیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھرسے 65کروڑروپے نقد، غیرملکی کرنسی ،بانڈز،سونااورقیمتی گاڑیاں بھی برآمدہوئی تھیں ۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کاکہناہے کہ مستعفی ہونے والے مشیرخزانہ خالدلانگوکو بھی شامل تفتیش کیاجارہاہے اوران کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے ۔

اورنیب حکام کی طرف سے تمام ائیرپورٹس پرہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔مستعفی مشیرخزانہ خالدلانگوبیرون ملک سفرنہیں کرسکیں گے ۔ذرائع کاکہناہے کہ مشتاق رئیسانی کی گرفتاری کے بعدتحقیقات کے بعدمعلوم ہواہے کہ فنڈزریلیزکے چیکوں پرمشیرخزانہ خالدلانگودستخط کرتے تھے اورنیب کویہ بھی معلومات ملی تھیں کہ مشتاق رئیسانی ہرقسم کے فنڈزریلیزکرتے وقت 10فیصدایڈوانس وصول کرتارہاہے ۔نیب کے انٹیلی جنس ونگ نے ایک سال تک مشتاق رئیسانی کے معاملات کی نگرانی کی نیب حکام اب مزید10افرادکی جلدازجلدگرفتارکی تگ ودوکررہے ہیں

متعلقہ عنوان :