Live Updates

عمران خان ناکام جلسوں کو چھپانے کے لئے رات کا سہارا لیتے ہیں ، وہ خیبر پختونخوا کے احتساب کی مثال دے رہے ہیں اور وہاں کا ڈی جی احتساب کمیشن ابھی تک انصاف مانگ رہا ہے ، عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل سے جلسہ کیا ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا عمران خان کے جلسے سے خطاب پر ردعمل

پیر 9 مئی 2016 22:41

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان ناکام جلسوں کو چھپانے کے لئے رات کا سہارا لیتے ہیں ، وہ خیبر پختونخوا کے احتساب کی مثال دے رہے ہیں اور وہاں کا ڈی جی احتساب کمیشن ابھی تک انصاف مانگ رہا ہے ، عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل سے جلسہ کیا ہے ۔

پیر کو عمران خان کے جلسے سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا ہے عمران خان ناکام جلسوں کو چھپانے کے لئے رات کا سہارا لیتے ہیں ۔ ہمارا بنوں کا جلسہ دن کی روشنی میں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے ساتھیوں کو گنتے ہوئے عمران خود کو بھول جاتے ہیں ۔ وہ خیبر پختونخوا کے احتساب کی مثال دے رہے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کا سابق ڈی جی خود انصاف مانگ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کی مزید اے ٹی ایمز منظر عام پر آگئیں ہیں ۔ انہوں نے جلسے کی دو ہزار کرسیاں بھرنے کے لئے پورے صوبے سے لوگ بلائے گئے اور خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل سے جلسہ کیا گیا ۔ عمران خان کی کارکردگی ہوتی تو بڑے میدان کی بجائے تنگ چوراہوں پر جلسہ نہیں کرتے ۔ خیبر پختونخوا کے عوام کو تین سال میں نیا صوبہ نظر نہیں آیا ۔ وہ تین سال میں کنٹینر سے ہی نہیں اترے عوام کی خدمت کیا کریں گے ۔ جب کہ وزیر اعظم نواز شریف خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک کی عوام کی خدمت کے مشن پر نکلے ہوئے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات