پنجاب پولیس کے تفتیش کے نظا م کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ

تفتیش کیلئے پہلا پام سکینر خرید لیا گیاہے ،پام سکینرآزمائشی بنیادوں پر جیلوں میں دیا جائے گا اس کے بعد تمام اضلاع کو فراہم کیا جائے گا‘ترجمان پنجاب پو لیس

پیر 9 مئی 2016 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) پنجاب پولیس کے تفتیش کے نظا م کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران تفتیشی نظام کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کرلیا گیاہے ،ترجمان پنجاب پولیس کاکہناہے کہ تفتیش کیلئے پہلا پام سکینر خرید لیا گیاہے ،پام سکینرآزمائشی بنیادوں پر جیلوں میں دیا جائے گا اس کے بعد تمام اضلاع کو فراہم کیا جائے گا ،پولیس کے آپریشنل سٹا ف کو نیٹ سے بنی پی کیپ دینے کے حکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہناتھا کہ ڈولفن فورس کو گرمیوں کیلئے نئے یونیفارم دینے کا حکم دیدیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :