وزارت داخلہ نے کراچی ڈویژن میں رینجرز کے اختیارات میں مزید 77 یوم کی توسیع کر دی

پیر 9 مئی 2016 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) وزارت داخلہ نے کراچی ڈویژن میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے اختیارات میں 4 مئی 2016ء سے مزید 77 یوم کی توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزارت کے مطابق 3 مئی 2016ء کو ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کی درخواست اور وزارت کے نوٹیفکیشن نمبر 9/1/95-R (Sindh) کے 3 فروری 2016ء کے نوٹیفکیشن کے تسلسل میں کراچی ڈویژن میں پاکستان رینجرز (سندھ) کو دیئے گئے اختیارات میں 4 مئی 2016ء سے مزید 77 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ رینجرز کو یہ اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء (XXVII, 1997 ) کی شق 4 کی ذیلی شق 3 کی دفعہ ایک کے تحت سونپے گئے ہیں۔