عمران فاروق قتل کیس، برطانوی تحقیقاتی ٹیم نے کراچی پولیس سے کاشف خان کامران اور محس علی سیدکاکرمنل ریکارڈطلب کرلیا

پیر 9 مئی 2016 21:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کنوینرڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی برطانوی ٹیم نے کراچی پولیس سے کاشف خان کامران اور محس علی سیدکاکرمنل ریکارڈطلب کرلیاہے اعلی اسطح کے ذرائع نے بتایاکہ داؤداینجینئرنگ کالج کے پرنسپل چوہدری سلیم کے قتل سمیت8ایسے مقدمات ہیں جن میں کاشف خان کامران اور محسن علی سیدبطورملزم نامزدہیں کراچی پولیس کے تین ایسے افسرہیں جوپچھلے دوسال سے ایف آئی اے اور اسکاٹ لینڈیارڈسے رابطہ کاکرداراداکررہے ہیں دوروزقبل وفاقی وزرات داخلہ نے ایف آئی اے اور کراچی پولیس کے افسران کوہدایت کی کہ برطانوی تحقیقاتی ٹیم دونوں ملزمان کاجرائم کاریکارڈمانگ رہی ہے اس لئے فوری طورپران کویہ تفصیل فراہم کی جائے ذرائع نے بتایاکہ پیرکے روزایف آئی اے کوبتایاگیاکہ دونوملزمان اوپرکے حکم سے ٹارگٹ کارروائیاں کرتے تھے اوراسی وجہ سے ان پراعتمادکرکے یہ بڑاٹارگٹ دیاگیاجوانہوں نے پوراکردکھایاذرائع نے بتایاہے کہ اس تفصیلی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ دونوں ملزمان کے خاندانوں کوپراسرارطورپرغائب کردیاگیاہے۔