Live Updates

اورنج لائن ٹرین منصو بہ خونی منصو بے میں بدل چکا ہے درجنوں قیمتی جا نوں کا ضیا ع ہو چکا ہے‘اعجاز چوہدری

اورنج لائن منصوبے کی وجہ سے ہزاروں متاثرین اپنی زندگی کی جمع پونجی سے زبرداستی محروم کر دیے گے ہیں‘رہنماء پی ٹی آئی

پیر 9 مئی 2016 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمدچوہدری نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصو بہ خونی منصو بے میں بدل چکا ہے درجنوں قیمتی جا نوں کا ضیا ع ہو چکا ہے، نواب ٹاون کے رہائشی عبدالقدیر کی ہلاکت کا مقدمہ شہبا ز شریف کے خلاف درج کیا جا ئے،اس منصوبے کی وجہ سے ہزاروں متاثرین اپنی زندگی کی جمع پونجی سے زبرداستی محروم کر دیے گے ہیں،میو ہسپتال کی کئی گھنٹے بجلی بند ہو نا اپنے آپ کو خادم اعلی کہنے والے شہبا ز شریف کے لیے شرم کا مقام ہے ،عوام بھوک سے مر رہی ہے اور شریف برادران قو می خزانے سے کروڑں روپے اپنے محلات کی تزئین و آرائش پر خر چ کر رہے ہیں،پنجاب کر پشن کا گڑ ھ بن چکا ہے وہ گز شتہ روز جلسے کی تیاریو ں کے حوالے سے پا رٹی رہنماوں اور کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف غر یب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ ر ہی ہے ،پاکستانی عوام کر پٹ اور بد دیانت لیٹرے حکمرانوں سے نجات کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں، کر پشن مکاؤ ملک بچا ؤ تحریک کے سلسلے میں فیصل آبا د میں20مئی کو ہو نے وا لے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جا ری ہیں،پارٹی رہنما اور کارکنا ن عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا نے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آبا د کا جلسہ تاریجی ہو گا اور عوام کا ٹھا ٹھیں مارتا ہو اسمندر حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ،شریف خاندان کو ملک کی بجائے ذاتی مفادات عزیز ہیں اور وہ اپنی لوٹی ہو ئی دولت کو بچا نے میں مصروف ہیں،(ن) لیگ کی حکومت پہلے دن سے ہی فرسودا نظام اور کرپشن کے خاتمے کے لیے سنجیدہ نہیں، آزاداحتساب سیل کی راہ میں بھی شریف خاندان سب سے بڑی رکاوٹ ہیں کیوں کہ انہیں یہ معلوم ہیں کہ جس دن ملک میں کڑا احتساب ہو ا تو ااُسی دن شریف خاندان اور ان کے درباری جیل میں ہو ں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :