کرپشن میں پنجاب کا پہلا نمبر گڈ گورننس کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے‘ میاں محمود الر شید

حکمران خوف خدا کریں، کرپشن، لوٹ مار بند، غریب کو زندہ رہنے کا حق دیں‘ اپیکا مظاہرے سے خطاب

پیر 9 مئی 2016 21:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ کرپشن میں پنجاب کا پہلا نمبر آنا نام نہاد خادم کے گڈ گورننس کے دعوؤں کی نفی ہے، دودھ کی نہریں بہانے کے دعوے کرنے والے درحقیقت کرپشن کنگ ہیں ، شریف خاندان 30 سال سے پنجاب کو لوٹ رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت میگا کرپشن کیلئے میگا پراجیکٹس پر اربوں خرچ کرنے کے بجائے عوام اور ملازمین کی فلاح و بہبود پر رقوم خرچ کرے کیلئے کچھ دے۔

پنجاب میں بلدیاتی نظام کا آخری مر حلہ فوری مکمل کیا جائے ۔( ن)لیگ پنجاب میں ون مین شو کی بجائے بلدیاتی نمائندوں کو اختیار ات اور فنڈز دیں ،حکمرانوں نے ’’ غریب دشمن بجٹ‘‘ کی ابھی سے تیاری کر لی ہے دالوں کی قیمت بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ایپکا کے احتجاجی دھرنے میں مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر دھرنے میں شرکت کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رشوت کو پرو موٹ کیا جارہا ہے ، حکمران صرف اپنی جیبیں نہ بھریں غریبوں کو بھی زندہ رہنے کا حق دیں۔

اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ غریب ملازمین کو گزشتہ5ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہیں وہ کس طرح اپنی زندگی گزار رہے ہیں ان لوگوں کوفوری طور پر تنخواہیں ادا کی جائیں اور ان کی ملازمتوں کواپ گریڈکیاجائے۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دیجائے جس میں اپوزیشن کے نمائندے کے ساتھ اپیکا کا نمائندہ بھی شامل کیا جائے۔ میاں محمود الر شیدنے اپیکا کے احتجاجی مظاہرین کو یقین دلایا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے فوری عمل درآمد نہ کروایا تو پی ٹی آئی اسمبلی کے فلور پر اس سے معاملے کو اٹھائے گا۔

متعلقہ عنوان :