’’تھینک یو شہبازشریف۔۔۔۔۔آپ نے باعزت روزگار دیا‘‘

رشوت دی نہ کوئی سفارش کرائی،گاڑی میرٹ اورشفاف طریقے سے ملی گاڑیاں حاصل کرنے کے بعد روزگار کمانے والے مرد و خواتین کاتقریب کے دوران اظہار خیال

پیر 9 مئی 2016 21:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) ایوان وزیراعلیٰ میں’’ اپنا روزگارسکیم ‘‘کے تحت 50ہزار گاڑیوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہونے کی تقریب سے گاڑیاں حاصل کرنے کے بعد روزگار کمانے والے مرد و خواتین نے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ شہبازشریف اور حکومت پنجاب کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا اورکہا کہ شہبازشریف نے ہمیں عزت اور وقار کے ساتھ روزگار کمانے کے قابل بنایا ہے جس پر ہم ان کیلئے دعا گو ہیں۔

رحیم یار خان کے رہائشی زاہد اقبال نے بتایا کہ میں بے روزگار تھا، اپنا روزگار سکیم کا آغاز ہوا تو میں نے درخواست جمع کرائی اور قرعہ انداز ی میں کسی سفارش یا رشوت دیئے بغیر مجھے گاڑی کا حقدار قرار دیا گیا اور آج میں باعزت طریقے سے روزگار کمارہا ہوں ۔

(جاری ہے)

خانپور کے رہائشی یاسین خان نے بتایا کہ گاڑی ملنے کے بعد مجھے باعزت روزگار کا موقع ملا ہے اورگاڑی کیلئے کسی نے مجھ سے پیسے مانگے نہ میں نے کوئی سفارش کرائی۔

پتوکی کی رہائشی طالبہ عمارہ اکرم نے بتایا کہ میرا خاندان مالی مشکلات کا شکار تھا، اس دوران اپنا روزگار سکیم کا اعلان ہوا اور میں نے اﷲ کا نام لے کر درخواست جمع کرائی۔مجھے بے حد خوشی ہوئی جب بغیر کسی سفارش اور رشوت کے میرا نام قرعہ اندازی میں نکلا اور اب میں بچوں کو سکول لانے لیجانے کیلئے یہ گاڑی استعمال کررہی ہوں اورعزت سے خاندان کا سہارا بنی ہوں۔میں وزیراعلیٰ شہبازشریف اور حکومت پنجاب کی بے حد شکرگزا ر ہوں۔ وزیراعلیٰ نے بھی عمارہ اکرم سے پوچھا کہ بیٹی کسی بھی مرحلے پر آپ کو رشوت دینا تو نہیں پڑی تو عمارہ نے بتایا کہ نہیں ایسا بالکل نہیں ہوا بلکہ میرٹ پر شفاف انداز سے گاڑی ملی ہے ۔

متعلقہ عنوان :