سماجی کارکن عالمگیر نے کراچی میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کیخلاف مہم کا آغاز کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 9 مئی 2016 21:04

سماجی کارکن عالمگیر نے کراچی میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کیخلاف مہم ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مئی 2016ء) سماجی کارکن عالمگیر نے کراچی میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کیخلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی کے عوام مقامات اور شاہراہوں سے تشہیری بل بورڈز ہٹانے کے حکم کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے اس پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کراچی میں شاہراہوں کے درمیان اور اطراف میں نئے بل بورڈز لگانے کیلئے وہاں موجود درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری ہے۔ اس تمام صورتحال میں کراچی کے معروف نوجوان سماجی کارکن عالمگیر خان نے نئی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ عالمگیر کی اس مہم میں سندھ حکومت کو درختوں کی بے دریغ کٹائی روکنے اور شاہراہوں اور عوامی مقامات سے تشہیری بل بورڈز ہٹانے کیلئے اپیل کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :